تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 فروری 2015
وقت اشاعت: 22:32

جیو کے پروگرام انعام گھر پلس میں انعامات کی برسات کا سلسلہ جاری

جیو نیوز - کراچی.........جیو ٹی وی کا مشہور ترین گیم شو انعام گھر پلس میں انعامات لُٹانے کا سلسلہ جاری ہے، میزبان کا چیلنج ہے کہ یہ وہ انعامات نہیں، جن کیلئے مہینوں انتظار کرنا پڑے بلکہ ہمارے انعامات تو ایسے ہیں کہ ادھر جیتیں، اُدھر ہاتھوں ہاتھ گھر لے جائیں۔ تفصیلات کے مطابق گاڑی ہو یا موٹر سائیکل، سونے کے جھمکے ہوں یا ہیرے کی انگوٹھی یہاں سب کچھ ملے گا وہ بھی صرف آسان سوالوں پر۔ یہاں ذہنی صحت کا امتحان بھی ہے ساتھ جسمانی مضبوطی کا سامان بھی اور اس دلچسپ اور معلوماتی کھیل کے درمیان بے شمار قیمتی انعامات کا سلسلہ بھی جاری رہتا ہے، جبھی تو آنے والے کہتے ہیں، انعام گھر پلس خوشیوں کا مکمل پیکیج ہے۔ جیو ٹی وی کے معروف اینکر پرسن اور انعام گھر پلس کے میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا ہے کہ انعام گھر پلس پاکستان کا واحد گیم شو ہے جہاں لوگوں کو انعامات ہاتھ کے ہاتھ دیئے جاتے ہیں، انہیں دنوں یا مہینوں کا انتظار نہیں کرنا پڑتا۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کی لوگوں سے چھیڑ چھاڑ، مزے دار چٹکلے، معلوماتی سوالات لوگوں پر ایسا سحر طاری رکھتی ہے کہ وقت گزرنے کا پتا ہی نہیں چلتا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.