تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 1:4

فلم"دی ویل"کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا

جیو نیوز - نیویارک.....ولیم لیوی اور سرینڈا سوان کی جنگی پس منظر میں بننے والی ایکشن ایڈونچر فلم"دی ویل"کا ٹیزر ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔فلمساز و ہدایتکار برینٹ ریان گرین کی اس فلم میں ولیم لیوی اور سرینڈا سوان کے ساتھ ولیم موزلے اور نک ای ٹیرابے اہم کردار ادا کررہے ہیں۔برینٹ ریان گرین اورجیف گولڈ برگ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک جنگجو کے گرد گھوم رہی ہے جو ظلم و ستم کی ستائی اپنی عوام کیلئے جنگ کرنے اُٹھ کھڑا ہوا ہے۔ایکشن اور ایڈونچر ے بھرپور یہ فلم دی ویل ممکنہ طور پر رواں سال ہی سینما گھروں کی زینت بنائی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.