تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مارچ 2015
وقت اشاعت: 14:37

19 موٹر سائیکلیں، 3 ہیرے کی انگوٹھیاں، 10 لیپ ٹاپ لٹا دیے گئے

جیو نیوز - کراچی......... 19موٹر سائیکلیں، ہیرے کی 3 انگوٹھیاں، 10 لیپ ٹاپ، جیو ٹی وی کے انعام گھر میں اتنا کچھ تھا کہ آنے والے حیرت اور خوشی کے سمندر میں ڈوب گئے- انعام گھر پلس کا تیسرہ ہفتہ اختتام پذیر ہوا، مگر انعامات کا سلسلہ رُکنے کا نام نہیں لے رہا- کسی نے جیتی کار تو کسی نے ہیرے کی انگوٹھیاں، جبکہ موٹر سائیکل جیتنے کے خواہش مند تودنگ رہ گئے کیونکہ ہفتے کے شو میں ایک دو نہیں، پوری 19 موٹر سائیکلیں دی گئیں۔ لیپ ٹاپس، عمرے کا ٹکٹ اور دیگر قیمتی انعامات اس کے علاوہ ہیں- بات بات پر انعامات اور میزبان کا منفرد انداز پروگرام کی پہچان بھی ہے اور اعتبار بھی ، اسی لئے تو لوگ کہہ رہے ہیں کہ دن بھر کی ٹینشن کے بعد انعام گھر دیکھنے بیٹھو تو پورے دن کی تھکن اُتر جاتی ہے-

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.