تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مارچ 2015
وقت اشاعت: 10:49

لیڈی گاگا اور ونسے وگان نے یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگادی

جیو نیوز - مشی گن ......ہالی وڈ اسٹارز لیڈی گاگا اور ونسے وگان نے فلاحی مقاصد کیلئے فنڈز جمع کرنے کی غرض سے مشی گن لیک کے یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگادی ۔ امریکی گلوکارہ لیڈی گاگا پانی میں چھلانگ لگانے کیلئے اپنےمنگیتر ٹیلر کینے کے کاندھوں پر سوار ہوکر آئیں ۔ اس موقع پرلیڈی گاگاکے مداحوں کی بڑی تعداد موجود تھی ۔امریکی اداکار ونسے وگان بھی بڑے اعتماد سے چلتے ہوئے آئے اور الٹا گرکر یخ بستہ پانی میں چھلانگ لگائی ، نیشنل ویدر سروس کے مطابق اس درجہ حرارت منفی 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیاگیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.