8 اگست 2015
وقت اشاعت: 8:45
فلم’میڈ میکس فیوری روڈ‘ دو دن بعد پاکستان آرہی ہے
جیو نیوز - ہالی وڈ........امریکن باکس آفس میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے بعد ہالی وڈ فلم "میڈمیکس فیوری روڈ" دو دن بعد پاکستان بھر میں دھوم مچانے آرہی ہے۔موت کی دہشت، سسپنس ،ماردھاڑ، میڈ میکس ٹیم کے رونگٹے کھڑے کر دینے والے ایڈونچرز،امریکن باکس آفس میں دھماکے دار انٹری دینے کے بعد فلم میڈ میکس فیوری روڈ دو دن بعد پاکستان میں آرہی ہے۔میڈ میکس سیریز کی یہ چوتھی فلم اپنی ریلیز سے اب تک چار کروڑچوالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرچکی ہےاور اب بائیس مئی کو پاکستانی سینما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔