30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 11:15
بالی وڈ ، تیسری سہ ماہی میں ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس
جیو نیوز - ممبئی......بالی وڈ نے رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں متعدد فلاپ فلموں کے باوجود ایک ہزار کروڑ روپے کا بزنس کیا۔
بالی وڈمیڈیا کے مطابق رواں سال 2015ء کے تیسرے مرحلے یعنی جولائی ، اگست اور ستمبر کے دوران ریلیز ہونے والی ہٹ فلموں میں ”بجرنگی بھائی جان“ ،” باہو بلی“ اور” دریشیام “شامل ہیں جنہوں نے بھارت میں 600کروڑ سے زائد کا بزنس کیا جبکہ فلم ” کٹی بٹی “ نے 21کروڑ ، آل از ویل نے 12کروڑ اور سورج پنچولی کی فلم ” ہیرو“ نے 31کروڑ روپے کمائے۔
گزشتہ سال کے تیسرے مرحلے کی نسبت رواں سال اسی مدت کے دوران ریلیز ہونے والے بزنس کی شرح میں 30 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جو خوش آئند بات ہے۔