30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:35
ہالی ووڈ فلم ’’اسٹیو جوبز‘‘ 9اکتوبر کو ریلیز ہو گی
جیو نیوز - نیویارک ...... کمپیوٹر کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی امریکی کمپنی ’ایپل‘ کے خالق آنجہانی اسٹیو جوبز کی زندگی پر بننے والی ہالی وڈ فلم”اسٹیو جوبز“9اکتوبر کو ریلیز کر دی جائے گی۔
فلم میں مائیکل فیسبینڈر آنجہانی اسٹیو جوبز کا کردار نبھا رہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ کیٹ ونسلیٹ بھی اہم کردارمیں نظر آئیں گی۔واضح رہے کہ اس فلم کا ٹریلیر گزشتہ دنوں منظر عام پر آچکا ہے۔