تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 ستمبر 2015
وقت اشاعت: 12:36

ہالی ووڈ فلم” دی مارشین“ 25نومبر کو ریلیز ہوگی

جیو نیوز - نیویارک ......ہالی ووڈ فلم’ دی مارشین‘ 25نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ رڈلے اسکاٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ایک خلاباز کے گرد گھومتی ہے جو مشکلات میں گرفتار ہوجاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں اداکار میٹ ڈیمن، جیسیکا کیسٹین، کرسٹن وگ، جیف ڈینیلز، مائیکل پینا اور کیٹ مارا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ مارک ہوفام اور سیمن کنبرگ کی مشترکہ پروڈیوز کردہ یہ فلم ٹوئنٹیتھ سنچری فاکس کے بینر تلے 25نومبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.