تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:47

جیمز بونڈ سیریز کی نئی فلم ’اسپیکٹر‘ کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - ہالی وڈ.........جیمزبونڈ سیریز کے مداحوں کے لیے اچھی خبر آگئی کہ ایکشن سے بھرپور فلم ’اسپیکٹر‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے اور فلم آئندہ ماہ ریلیز کی جائے گی۔ جیمز بانڈ ایک مرتبہ پھر انسانیت کے دشمنوں کو انجام تک پہنچا کراپنا مشن مکمل کرے گا۔

اس فلم میں جیمز بانڈ کا مشہور و معروف کردار مسلسل چوتھی بار اداکار ڈینیل کریگ نبھاتے ہوئے دکھائی دیں گے۔ ایکشن، ایڈونچر، کرائم اور جاسوسی سے بھرپور بونڈ سیریز کی 24ویں فلم 26اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.