4 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19
پیرس فیشن ویک میںدیدہ زیب3D ملبوسات کی نمائش
جیو نیوز - پیرس .......فرانس کے دارالحکومت پیرس میں پیرس فیشن ویک کی رنگینیاں عروج پر پہنچی ہوئی ہے، جہاں دنیا بھر سے آئے فیشن ڈیزائنزز خواتین کی موسمِ گرما اور موسمِ بہار کی دلکش اور منفرد کلیکشن متعارف کروارہے ہیں۔
اس مناسبت سے جاپان کے معروف فیشن ڈیزائنر ایزے میاکے کے تیارکردہ دیدہ زیب 3Dملبوسات زیب تن کر کے ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے۔
فیشن میں ٹیکنالوجی کا تڑکا لگانے کے حوالے سے مشہور ایزے کے ملبوسات نہ صرف اپنی انفرادیت کے لحاظ سے بیحد پسند کئے گئے بلکہ آڑی تر چھی لائنیں اور رنگ بھی حاضرین کی توجہ کا مرکز بنے رہے۔