5 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:48
فلم ’’سنگھ از بلنگ‘‘ نے 30کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا
جیو نیوز - ممبئی.......بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اکشے کمار کی فلم ’سنگھ از بلنگ‘ نمائش کے چار دنوں میں 30کروڑ سے زائد کا بز نس کرنے میں کامیاب ہو گئی۔
اگرچہ رواں سال اکشے کمار کی یہ چوتھی فلم ہے تاہم گزشتہ تمام فلموں کے مقابلے میں سب سے زیادہ پذیرائی” سنگھ از بلنگ“ کے حصے میں آئی ہے۔
فلم میں اکشے کمار ،لارادتا اور ایمی جیکسن کی اداکاری کو سراہا جا رہا ہے۔امید کی جا رہی ہے کہ اکشے کمار کی یہ فلم یعنی سنگھ از بلنگ 2015ء میں سلمان خان کی ”بجرنگی بھائی جان“ کے بعدپہلے دن کے بزنس میں دوسرے نمبر پر آنے میں کامیاب ہو جائے گی۔