تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
6 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:59

سنسنی سے بھرپور فلم ’پین‘ 9 اکتوبر کو ریلیز ہوگی

جیو نیوز - نیویارک.......بچوں کا پسندیدہ کردار پیٹر پین ایک نئے ایڈونچر کے ساتھ واپس آرہا ہے،سنسنی سے بھرپور فلم ’پین‘ نو اکتوبر کو ریلیز کی جا رہی ہے۔

نئے ہنگامے، نیا ایڈونچر، نئی کہانی، بچوں کے پسندیدہ کردار پیٹر پین کی ہو رہی ہے ایک نئے انداز میں واپسی۔ ایکشن سے بھرپور فلم پین کہانی ہے یتیم خانے کےایک شرارتی بچے کی،جسے ایک رات جادوئی بحری قزاق اُٹھا لے جاتا ہےاورپھر شروع ہوتا ہے طلسماتی دنیا کا سفر۔

ہر موڑ پر ایک نئی داستان، نئے کردار، خطرناک حالات۔ فلم میں معروف اداکار ہیو جیک مین پائریٹ کے روپ میں نظر آئیں گے جبکہ لیوی ملر نٹ کھٹ پیٹر پین کا کردار نبھارہے ہیں۔ فلم نو اکتوبرکو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.