7 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:15
شیوسینا کی دھمکی کے بعدپاکستانی لیجنڈ استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ ،بھارتی میڈیا
جیو نیوز - ممبئی.......بھارتی میڈیا کے مطابق انتہاپسند تنظیم شیوسینا کے دھمکی کے بعد استاد غلام علی کا کنسرٹ منسوخ کردیا گیا ہے۔کسنرٹ کا انعقاد دہلی میں طے تھا۔
جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے استاد غلام علی کا کہنا تھا کہ میرا کنسرٹ جگجیت سنگھ کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے تھا۔لیکن مجھے ہمیشہ بھارت کے لوگو ں سے پیار ملا ہے۔
ا س سے قبل ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا نےپاکستانی لیجنڈ استاد غلام علی کو دھمکی دی تھی کہ اگر انہوں نے بھارت میں کنسرٹ کیا تو بھرپور احتجاج کیا جائے گا ۔
شیوسینا کا کہنا تھا کہ وہ استاد غلام علی کو بھارت میں نو اکتوبر کو کنسرٹ نہیں کرنے دے گی ۔ وہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی تعلقات نہیں چاہتی ۔ اگراستاد غلام علی نے کنسرٹ کیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔اس سے پہلےشیوسینا نے پاکستانی گلوکارعاطف اسلم کو بھی پونا میں کنسرٹ کرنے سے روک دیا تھا ۔