24 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:32
عدنان سمیع بھارتی شہریت حاصل کرنے کےقریب
جیو نیوز - نئی دہلی........اپنے پاکستانی پاسپورٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کرنے والے معروف گلوکار عدنان سمیع کو عنقریب بھارتی شہریت ملنے کی توقع ہے ۔اس سے پہلے اگست میں بھارتی وزارت داخلہ نے انکے ویزے میں غیر معینہ مدت کے لیے توسیع کر دی تھی۔
ٹائمز آف انڈیا کے مطابق بھارتی اٹارنی جنرل اور یونین ہوم منسٹری نے عدنان کی اُس درخواست کی توثیق کردی ہے جس میں انھوں نے پاکستانی شہریت چھوڑ کر مستقل بنیادوں پر بھارتی شہریت اپنانے کا فیصلہ کیا تھا۔البتہ عدنان کو بھارتی شہریت ملنے کا حتمی اعلان ہونا باقی ہے۔
بھارت میں شہریت کے حصول کے قوانین کے مطابق ان غیر ملکی افراد کو شہریت دی جا سکتی ہے جنھوں نے سائنس، ادب، ثقافت، عالمی امن، اور انسانی ترقی میں اہم کردار ادا کیا ہو۔