25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:43
ساحر لدھیانوی کو بچھڑے 35 برس بیت گئے
جیو نیوز - لاہور......دلکش گیتوں کے دلکش خالق ساحر لدھیانوی کو ہم سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔
لدھیانہ میں آنکھ کھولنے والے عبد الحئی جب ساحر لدھیانوی بنے تو ان کے شعروں کے مستانہ پن نے سننے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
ساحر لدھیانوی نے فلم "آزادی کی راہ پر " سے فلمی سفر شروع ہوا۔کئی انمٹ گیت اور غزلیں ضبط تحریر کیں،3 دہائیوں تک سننے والوں کے ذہنوں کو اپنے تخیل کا گرویدہ بنائے رکھا۔
ساحر لدھیانوی ساری زندگی کنوارے رہے مگر امرتا پریتم اور گلوکارہ سدھا ملہوترا کے ساتھ عشق محبت زبان زدعام رہے۔ساحر اپنی سحر انگیر شاعری کے باعث آخری دم تک کئی پروڈیوسرز کی پہلی اور آخری پسند بنے رہے۔
1980ء میں حرکت قلب بند ہونے سے یہ عظیم شاعر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے، آج 35 برس بیت گئے مگر ان کے شعروں کی تازگی اور چاشنی آج بھی قائم ہے۔