تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:48

ساحر لدھیانوی کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے

جیو نیوز - لاہور....... کبھی کبھی، دیوار، ترشول اور لیلیٰ مجنوں کے سدا بہار گیتوں کے خالق ، ساحر لدھیانوی کو مداحوں سے بچھڑے 35 برس بیت گئے۔

لدھیانہ میں آنکھ کھولنے والے عبد الحئی جب ساحر لدھیانوی بنے تو ان کے شعروں کے مستانہ پن نے سننے والوں کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

ساحر لدھیانوی نے فلم "آزادی کی راہ پر " سے فلمی سفر شروع کیا۔کئی انمٹ گیت اور غزلیں ضبط تحریر کیں،3 دہائیوں تک سننے والوں کے ذہنوں کو اپنے تخیل کا گرویدہ بنائے رکھا۔

ساحر لدھیانوی ساری زندگی کنوارے رہے مگر امرتا پریتم اور گلوکارہ سدھا ملہوترا کے ساتھ عشق محبت زبان زدعام رہے۔

ساحر اپنی سحر انگیز شاعری کے باعث آخری دم تک کئی پروڈیوسرز کی پہلی اور آخری پسند بنے رہے۔

1980ء میں حرکت قلب بند ہونے سے عظیم شاعر دنیائے فانی سے کوچ کر گئے، آج 35 برس بیت گئے مگر ان کے شعروں کی تازگی اور چاشنی آج بھی قائم ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.