تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:43

دپیکا رنبیر کی کیمسٹری سے خوفزدہ نہیں ہوں‘ کترینہ کیف

جیو نیوز - ممبئی ........بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کترینہ ان کے بوائے فرینڈ رنبیر کپور اور دپیکا پڈوکون کے درمیان آنے والی فلم ’تماشا‘ کو لے کر بالکل بھی خوف زدہ نہیں۔

ذرائع کے مطابق قیاس آرائیاں تھی کہ کترینہ رنبیر اور دپیکا کی فلم میں دونوں کی درمیان کی کیمسٹری کو لے کر خوف زدہ ہیں جس کے باعث انہوں نے اپنی رنبیر کے ہمراہ آنے والی فلم ’جگا جاسوس‘ میں ہدایت کار سے مزید بہتری کرنے کی گزارش کی تھی۔

تاہم کترینہ کے ترجمان کا ان تمام خبروں کو افواہ قرار دیتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ جھوٹی خبریں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.