26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:37
رنبیر اور دپیکا کی فلم’تماشہ‘کے نئے گانے’ اگر تم ساتھ ہو‘ کی مکمل ویڈیو
جیو نیوز - ممبئی .......بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کی رومانٹک ڈرامہ فلم’ تماشہ‘ کے نئے گا نے ’اگر تم ساتھ ہو‘ کی مکمل ویڈیو مدا حوں کیلئے ریلیز کر دی گئی ہے۔
امتیاز علی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک نوجوان جوڑے کے گرد گھومتی ہے جو ایک جزیرے پر ہونے والی ملاقات کے دوران ایک دوسرے کی محبت میں گرفتار ہوجاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں رنبیر کپور اور دپیکا پڈکون کے علاوہ پاکستانی اداکار جاوید شیخ ،نکھیل بھگت اور پونم سنگھ سمیت دیگراداکار شامل ہیں۔
ساجد نڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 27نومبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔