تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

جیمز بونڈ سیریز کی فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر

جیو نیوز - لندن ......جیمز بونڈ سیریز کی ایکشن اور سنسنی سے بھرپور فلم ’’اسپیکٹر‘‘ کا لندن میں رنگا رنگ پریمیئر ہوا۔ برطانوی شہزادوں اور شہزادی کی شرکت نے تقریب کو چار چاند لگا دیے۔

لندن کے رائل البرٹ حال میں ہالی ووڈ فلم"اسپیکٹر" کا ریڈ کارپٹ پریمیئر منعقد ہوا۔ برطانوی شہزادہ ولیم، شہزادی کیٹ اور پرنس ہیری نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔

اس موقع پر مشہور اداکار ڈینیل کریگ اورمونیکا بیلوسی سمیت فلم کے مرکزی کردار بھی موجود تھے۔ ایکشن،ایڈونچر،کرائم اور جا سو سی پر مبنی بونڈ سیریز کی 24ویں فلم"اسپیکٹر" برطانیہ کے سینما گھر وں میں گزشتہ روز نمائش کیلئے پیش کر دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.