تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 6:19

رسل کرو کی نئی ڈرامہ فلم’فادرز اینڈ ڈاٹرز‘ کانیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس .......ہالی ودڈکے صف اول کے اداکار رسل کرو کی ڈرامے سے بھرپور نئی فلم’فادرز اینڈ ڈاٹرز‘کانیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

ہدایتکارگیبرئل موچینو کی اس فلم کی کہانی 80ءکی دہائی کے ایک ایسے شخص کی زندگی کی عکاسی کر تی ہے جواپنی بیٹی سے بے انتہا محبت کرتا ہے اورتن تنہا اس کی پرورش کے فرائض نبھاتا ہے تاہم اچانک نروس بریک ڈاؤن کا شکار ہو جاتاہے۔

27سال بعدبیٹی کی زندگی پرباپ کی بیماری سے ہونیوالے اثرات کی منظر کشی کرتی ڈرامے سے بھرپور اس فلم میں مرکزی کردار ہالی وڈ اداکار رسل کرو اور ایمانڈا سیفرئیڈ نے نبھایا ہے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ارون پال، ڈیانے کروگر،بروس گرین وڈ،جینیٹ میکٹر، جین فونڈا اور اوکٹیویا اسپینسر شامل ہیں۔

نکولس کارٹیئر، کریگ جے فلورس اور شیرل کلار ک کی پروڈیوس کردہ باپ بیٹی کے نایاب رشتے کی عکاسی کرتی یہ فلم13نومبرکوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.