تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
28 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:25

سنجے دت شاہ رخ سے بغل گیرہوکر آبدیدہ ہو گئے

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ میں سنجو بابا کے نام سے مشہور اداکار سنجے دت جیل سے رہائی کے بعدانڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان سے بغل گیر ہوتے ہی اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے۔

بالی ووڈ اداکار سنجے دت گزشتہ دنوں پونے کی یارواڈا جیل میں ساڑھے 3 سال قید کی سزا پوری کرنے کے بعد رہا ہوچکے ہیں جس کے بعد بالی ووڈ کی معروف شخصیات کی ان کے گھر آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اپنی فلمی مصروفیات کے باوجود سنجے دت سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے جہاں انہوں نے سنجو بابا کو جادو کی جھپی دی تو وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور آبدیدہ ہوگئے جبکہ دونوں اداکاروں کے درمیان کئی گھنٹے ملاقات جاری رہی جس کے بعد منا بھائی کنگ خان کو خود الوداع کہنے ان کی گاڑی تک آئے

دبنگ سپراسٹار سلمان خان نے سنجے دت کی رہائی کے بعد سے اب تک ان سے ملاقات نہیں کی ہے جس کا بڑی شدت سے انتظار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ اداکار سنجے دت نے 1993 ءمیں ممبئی حملوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے جرم میں ساڑھے 3 سال قید کاٹی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.