29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:39
کراچی میں مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فائونڈیشن گیلری کا افتتاح
جیو نیوز - کراچی.....پاکستان میں فن و ثقافت کے فروغ کے لیے مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاونڈیشن کی جانب سے کراچی میں آرٹ گیلری کا افتتاح کردیا گیا ہے۔
کراچی میں الیانز فرانزے کے تعاون سے آرٹ گیلری کا افتتاح مہوش اینڈ جہانگیر صدیقی فاونڈیشن کے منتظم اعلیٰ علی جہانگیر صدیقی نے کیا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ فن و ثقافت کا فروغ ملک میں معاشی و سماجی ترقی کے لیے ناگزیر ہے ۔تقریب میں فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورینس، مسز مارٹین ڈورینس ، کراچی میں فرانسیسی قونصل جنرل اور جےایس گروپ کے چیرمین جہانگیر صدیقی نے بھی شرکت کی۔
تقریب کے اختتام پر فرانسیسی جیز بینڈ نے اپنے پرفارمنس سے حاضرین کو محظوظ کیا۔