29 اپریل 2016
وقت اشاعت: 15:23
بالی و وڈ اداکار شاہ رخ خان کے سسر چل بسے
جیو نیوز - نئی دہلی.......بالی و وڈ اداکار شاہ رخ خان کے سسر دہلی میں انتقال کرگئے۔شاہ رخ خان کے سسر رمیش چندراچبر دہلی میں فوت ہوئے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شاہ رخ کی اہلیہ گوری خان کے والد رمیش چندرا چبر کی دہلی میں اپنے گھر پر اچانک حالت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔
خبر ملتے ہی شاہ رخ اور گوری فوری طور پر ممبئی سے دہلی کے لیے روانہ ہوئے۔شاہ رخ کے سسر کی آخری رسومات دہلی کے لودھی شمشان گھاٹ میں ادا کی گئیں۔
کرنل رمیش چندر 1970 ءمیں ضلع ہوشیار پور سے دہلی منتقل ہوئے تھے۔ انہوں نے سوگواران میں اہلیہ ساویتا چبر، بیٹی گوری خان اور بیٹے وکرنت کو چھوڑا ہے۔