30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:35
اینیمیٹیڈ فلم’زوٹوپیا‘کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے
جیو نیوز - لاس اینجلس ......ہالی وڈکی کامیڈی اور ایکشن سے بھرپور نئی تھری ڈی کمپیوٹر اینیمیٹیڈ فلم’زوٹوپیا‘کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے، فلم کل سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ہدایتکاربیرن ہاؤرڈ اور رِچ مور کی مشترکہ ڈائریکشن میں بننے والی اس فلم کی کہانی زو ٹوپیا نامی ایک ایسے جنگل کے گِرد گھومتی ہے جہاں انسانوں کا داخلہ ممنوع ہوتا ہے جبکہ تمام جانورجنگل کے قواعد و ضوابط کی پابندی کرتے ہوئے ایک ساتھ ملکر ہنسی خوشی زندگی بسر کرتے ہیں۔
کلارک اسپینسر کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی جیرڈ بش نے تحریر کی ہے جبکہ فلم کے مرکزی کرداروں کے ڈائیلاگ جیسن بیٹمین اور جینیفر گُڈ وِن کی آوازوں میں ریکارڈ کئے گئے ہیں، فلم کل سنیما گھروں میں دھوم مچانے آرہی ہے۔