30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:7
نئے فنکاروں کیلئے ٹی وی بہترین درسگاہ ہے، ذوالقرنین حیدر
جیو نیوز - لاہور.... سینئر اداکار و ہدایتکار ذوالقرنین حیدر نے کہا ہے کہ ٹی وی نئے فنکاروں کے لئے بہترین درسگاہ ہے ، نئے ٹیلنٹ کو چاہیے کہ وہ زیادہ سے زیادہ ٹی وی کو وقت دیں تاکہ ان کی اداکاری میں پختگی آئے ۔
انہوں نے کہا کہ شوبز انڈسٹری میں وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جن کو سیکھنے کا شوق ہو ۔ ہمارے زمانے میں لوگ اپنے کام سے عشق کی حد تک لگائو رکھتے تھے مگر بدقسمتی سے آج کے فنکار کے پاس ریہرسل کا بھی وقت نہیں ہوتا ۔
ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ میں نے فن اور فنکاروں کو پروموٹ کرنے کے لئے پروڈکشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ میرا ادارہ ایسے ٹی وی ڈرامے پیش کرے گا جس میں پاکستانی تہذیب اور ثقافت کو پرموٹ کرنے کے ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی ایک اچھا پلیٹ فارم دیا جائے گا تاکہ اچھے اور باصلاحیت فنکاروں کو آگے لایا جا سکے ۔