30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:55
خوشبوؤں کے شہر پیرس میں فیشن کی بہاریں
جیو نیوز - پیرس .....خوشبوؤں کے شہر پیرس میں آج کل فیشن کی بہاریں عروج پر ہیں جہاں فیشن ویک میں موسمِ خزاں اور موسمِ سرما کے دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش جاری ہے ۔
2016-2017کے ان ملبوسات میں جہاں ایک طرف اسٹائل کا خیال رکھا گیا ہے وہیں رنگوں کی چناؤ میں بھی خواتین کی پسند کو مد نظر رکھ کر کلیکشن تیار کی گئی ہے۔
دوسرے روز ریڈی ٹو ویئر نامی فیشن ویک میں Dries Van NotenاورIris Apfelکی کلیکشن حاضرین کے سامنے پیش کی گئی جنہیں زیب تن کر کے ماڈلز ریمپ پر پہنچیں تو فیشن کے دلدادہ افراد نے جی بھر کر داد دی۔
دلکش رنگوں کی حامل اسکرٹس ، میکسی اورشرٹس کی کلیکشن میں ریمپ کو کہیں تو غار کو روپ دے دیا گیا تو کہیں ڈریکولا تھیم سے متاثر ہو کرسیٹ ڈیزائن کیا گیا۔پیرس کا ریڈی ٹووئیر فیشن ویک 9مارچ تک جاری رہے گا۔