30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 4:21
ہالی ووڈ فلموں میں شو پیس نہیں بن سکتی ‘ پریانکا چوپڑا
جیو نیوز - لاس اینجلس..... بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا آجکل اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم ”بے واچ“کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ وہ بالی ووڈ انڈسٹری میں ایک خاص مقام رکھتی ہیں ، اور ان کے پرستار انکی بہترین اداکاری کی بنا پر ہی انہیں پسند کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہالی ووڈ انڈسٹری میں بھی وہی مقام پانے کی خواہشمند ہیں جو انہیں ہندی سینما میں حاصل ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی اداکارانہ صلاحیتوں سے یہ ثابت کرنا چاہتی ہیں کہ وہ کسی فلم میں صرف شو پیس نہیں بن سکتیں۔
انہوں نے بتایا کہ وہ ہالی ووڈ میں اداکاری کی پیشکش قبول کرنے سے قبل مکمل تسلی کرتی ہیں کیونکہ وہ اپنے کردار پر کوئی
سمجھوتہ نہیں کر سکتیں۔