تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:50

ہارر فلمدی اَدرسائیڈ آف دی ڈورکا فائنل ٹریلر جاری

جیو نیوز - لندن......خوف و دہشت سے بھر پور نئی برٹش انڈین ہارر فلم دی اَدرسائیڈ آف دی ڈورکا فائنل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم کل سنیما گھروں میں سب کو ڈرا نے آرہی ہے۔

ہدایتکار جوہینز رابرٹ کی اس فلم کی کہانی ایک ایسے ننھے بچے اولیورکے گردگھوم رہی ہے جس کی موت کے بعد اس کی ماں اُسے زندوں اور مُردوں کی دنیا سے واپس لانے کی فرسودہ روایت کا سہارا لیتی ہے اور اسی دوران مُردوں کی دنیا کا دروازہ کھول کو سب گھر والوں کو خطرے کی نظر کر دیتی ہے۔

روئی ایٹکن اور الیگزینڈر ایجا کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کردار سارہ وین کیلیس نبھا رہی ہیں جن کے علاوہ جیریمی سِسٹو، صوفیہ روسِنکی، جیویئر بوٹیٹ اور لاگن کرینن شامل ہیں۔خوفزدہ کر دینے والے مناظر کی عکاسی کرتی یہ فلم ٹوینٹیتھ سنچری فاکس کے تحت کل( 4مارچ )امریکی سنیما گھروں میں سب کو ڈرانے آرہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.