تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
30 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:17

’’لندن ہیز فالن‘‘کافائنل ٹریلرجاری ،آج امریکی سینما کی زینت بنے گی

جیو نیوز - لاس اینجلس......مورگن فری مین اورگیراڈ بٹلر کی ایکشن تھرلر فلم’’لندن ہیز فالن‘‘کافائنل ٹریلرجاری کردیا گیا۔فلم آج امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آسکر ایوارڈ یافتہ ہالی ووڈ اداکار مورگن فری مین اور اسکاٹش اداکار گیراڈ بٹلر کی نئی ایکشن تھرلر فلم’’لندن ہیز فالن‘‘ کافائنل ٹریلرجاری کردیا گیا ہے۔2013ءمیں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی ایکشن تھرلر فلم’’ اولمپس ہیز فالن‘‘کے سیکوئل’’لندن ہیز فالن‘‘کوہدایتکار بابک نجافی نے ڈائریکٹ کیا ۔

فلم میں گیراڈ بٹلر، مورگن فری مین اورآرون ایکہارٹ اپنے گزشتہ کردار وں میں ایک بار پھر جلوۂ گر ہوں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شارلٹ ریلے، ملیسا لیو، جیلی ہیل،رابرٹ فارسٹراورپیٹرک کینیڈی شامل ہیں۔

مارک گِل، ڈینی لرنر اور گیراڈ بٹلر کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی برطانوی وزیرِ اعظم کے پر اسرار ہلاکت سے شروع ہوتی ہے جس کے بعد ایجنٹس اور خفیہ اداروں کووزیرِ اعظم کی آخری رسومات میں شریک عالمی رہنماؤں کو قتل کرنے کے خطرناک منصوبے کا علم ہوتا ہے۔

خاص تربیت یافتہ ایجنٹ کی ذہانت اور بہادری کے گرد گھومتی ایکشن سے بھرپوریہ کرائم تھرلرفلم فوکس فیچرز کے تحت آج امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.