تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:57

پریتی زنٹا کے بعد ارمیلا متونڈکر بھی پیا دیس سدھار گئیں

جیو نیوز - ممبئی.......پریتی زنٹا کے بعد بالی وڈ اداکارہ اُرمیلا مٹونڈکر بھی پیا دیس سدھار گئیں۔ ممبئی میں آج بزنس مین اور ماڈل میر محسن اختر سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔

نوے کی دہائی میں بالی وڈ سلور اسکرین پر راج کرنے والی اداکارائیں نئے سال میں نئی زندگیاں شروع کر رہی ہیں، بالی وڈ اداکارہ ارمیلا مٹونڈکرنے بزنس مین اور ماڈل میرمحسن اختر کے ساتھ گھربسا لیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق قریبی عزیزوں کی موجودگی میں ممبئی میں شادی کی تقریب جمعرات کو منعقد کی گئی، شادی کی تقریب کو بہت خفیہ رکھا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.