تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
1 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:57

بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی رومانٹک ڈرامہ فلم’می بیفور یو‘کا نیا ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......رومانٹک فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ بیسٹ سیلنگ ناول پر مبنی امریکن رومانٹک ڈرامہ فلم می بیفور یو(Me Before You) کا نیاٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تھیا شیروک کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک چھوٹے ٹاؤن میں رہنے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جو ایک معذور شخص کی تیمارداری کے دوران اس کی محبت میں گرفتار ہوجاتی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں ایمیلیا کلارک، سیم کلیفن، جینا کولمین، چارلس ڈانس، میتھیو لیوس، اسٹیو پیکاک اور برینڈن کول سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

ایلیسن اوون کی پروڈیوس کردہ فلم وانر برادرز کے بینر تلے 3جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.