تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
2 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:35

جہلم: گرلز اسکول میں ڈینگی اسپرے، 32 طالبات اسپتال منتقل

جیو نیوز - جہلم…گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سول لائن میں اسپرے کی بو سے طالبات متاثر،32 طالبات کو اسپتال منتقل کردیا گیا، حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

جہلم میں ڈینگی اسپرے سے اسکول طالبات کی حالت غیر ہونے کا تیسرا واقعہ بھی رونما ہوگیا، آج سول لائن کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول میں طالبات پہنچیں تو ڈینگی اسپرے کی بو سے حالت غیر ہوگئی ، 32طالبات کو اسپتال منتقل کردیا گیا، طالبات کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق واقعے کی وجہ کسی کیمیکل کی موجودگی بتائی جا رہی ہے تاہم تحقیق کی جائے گی کہ طالبات کے ساتھ یہ واقعہ کیوں پیش آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.