تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
3 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:52

غیرت کے نام پرقتل کیخلاف وزیراعظم کا بیان مثبت ہے، شرمین عبید

جیو نیوز - کراچی …دوسرا آسکرز جیتنے والی شرمین عبید چنائے نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کےخلاف وزیراعظم کا بیان مثبت ہے، قائد اعظم کے پاکستان میں غیرت کےنام پر قتل کرنے والے کی کوئی جگہ نہیں،ہمیں اپنے اندر کی خامیوں کو درست کرناہوگا۔

ان خیالات کا اظہار شرمین عبید چنائےنے وطن واپسی کے بعد کراچی میں پہلی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ چنائے کا کہنا تھا کہ غیرت کے نام پر قتل سے متعلق قانون سازی میں ترمیم اور تبدیلی پر حالیہ پیش رفت A girl in the river کی سب سے بڑی جیت ہے ۔

شرمین عبید چنائے نے کہا کہ میں پاکستان کی نمائندگی ہمیشہ پاکستانی لباس میں کرتی ہوں۔ فلم کے ذریعے معاشرتی تبدیلی کی خواہاں،آسکر ونر ڈاکیومینٹری میکر نے غیرت کے نام پر قاتلانہ حملے میں معجزانہ طور پر بچنے والی 18سالہ صبا کے پیغام کو عام کرنے اور اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں تک پہنچانے کا وعدہ بھی کیا۔

اپنے اندر کی خامیوں کو درست کرنے کا عزم اور پیغام لئے 2012ءکی آسکر وننگ فلم سیونگ فیس کے 4سال بعد شرمین عبید چنائے کی یہ دوسری پیشکش ہے جس نے اکیڈمی آف موشن پکچرز اینڈ سائنسز میں مختصر دستاویزی فلم کے شعبے میں نامزد 5فلموں میں سے 2016ءکی بہترین شارٹ ڈاکیومینٹری کا آسکر اپنے نام کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.