3 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:28
پشاور میں آل پاکستان میگا چیلنج مقابلے اور میوزیکل نائٹ
جیو نیوز - پشاور.......پشاور میں آل پاکستان میگا چیلنج مقابلے جاری ہیں، 26 مختلف کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لینے والے ملک بھر کے طلباء و طالبات کیلئے میوزیکل نائٹ کا اہتمام کیا گیا، جس سے طلباء خوب محظوظ ہوئے۔
قیوم اسپورٹس کمپلیکس پشاور میں رنگا رنگ میگا چیلنج کا اہتمام محکمہ ثقافت نے کر رکھا ہے۔ جس میں چاروں صوبوں اور آزاد جموں و کشمیر کے طلباء و طالبات شریک ہیں۔ میوزیکل نائٹ میں چاروں صوبوں کے سر بکھرے تو قومی یکجہتی کا خوبصورت رنگ نکھر آیا۔
ملک بھرکی 67 جامعات کے ایک ہزار سے زیادہ طلبہ و طالبات یوتھ کارنیوال کے مقابلوں میں شریک ہیں۔ سندھی ، بلوچی، پنجابی، کشمیری، سرائیکی اور پشتو دھنوں پر شرکاء جھومتے رہے۔
تقریب کے اختتام پر آتش بازی کا بھی انعقاد کیا گیا۔دو روزہ یوتھ کارنیوال میگا چیلنج میں 26 مختلف کٹیگریز میں مقابلے ہورہے ہیں۔