3 مئی 2016
وقت اشاعت: 19:25
کاجول اور ایشوریا فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی
جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ کی نامور اداکارہ کاجول اور ایشوریا ایک ساتھ فلم میں جلوہ گر ہونے کو تیار ہیں،فواد خان بھی فلم’اے دل ہے مشکل‘کا حصہ ہونگے ۔فلم’اے دل ہے مشکل‘ میں رنبیر کپور اور انوشکا شرما بھی مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔
تاہم کرن جوہر نے اداکاروں کی ایک لمبی فہرست مختصر کرداروں کے لیے منتخب کرلی ہے۔ واضح رہے کہ اس فلم میں پاکستانی اداکار فواد خان اور عمران عباس بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔
دوسری جانب ایک رپورٹ کے مطابق سیف علی خان کوبھی فلم میں ایشوریا کے شوہر کے کردار کے لیے کاسٹ کرلیا گیا ہے۔ فلم ’اے دل ہے مشکل‘ رواں سال 28 اکتوبر کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔