22 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:8
میکسیکو میں ’’بیٹ مین ورسز سپر مین‘‘کا رنگا رنگ پریمیئر
جیو نیوز - میکسیکو......میکسیکو میں فلم ’’بیٹ مین ورسز سپر مین‘‘ کے رنگا رنگ پریمیئر میں ہالی و وڈ ستاروں کی کہکشاں سج گئی ، فلم کی ریلیز میں بس 5 روز باقی ہیں۔
ہالی ووڈ کے سپر ہیروز ’بیٹ مین‘ اور ’ سپر مین‘ ایک ساتھ آرہے ہیں سلور اسکرین پر پہلی بار۔ میکسیکو سٹی میں فلم ’بیٹ مین ورسز سپر مین‘ ڈان آف جسٹس کے ریڈ کارپٹ پر مرکزی کرداروں سمیت دیگرفلمی ستارں نے تقریب کی رونق بڑھادی۔
فلم ڈان آف جسٹس کی کہانی 2013 کی سپر مین ’مین آف اسٹیل‘ سے جڑی ہے، ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ڈان آف جسٹس‘ پانچ روز بعد 25 مارچ کو آرہی ہے سلور اسکرین پر دھوم مچانے۔