23 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:14
’کنگ فو یوگا‘ کی شوٹنگ کیلئےجیکی چن بھارت پہنچ رہے ہیں
جیو نیوز - دبئی ......ایکشن اسٹار جیکی چن آجکل اپنی بین الاقوامی فلم ”کنگ فو یوگا “کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ کنگ فو یوگا میں جیکی چن کے ہمراہ بالی وڈ اداکار سونو سود اور امائرہ دستور بھی نمایاں کرداروں میں نظر آئیں گے۔
سونو سود نے فلم ایوارڈ کے ریڈکارپٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ جیکی چن کنگ فو یوگا کی شوٹنگ میں حصہ لینے کیلئے آج 21مارچ کوبھارت آئیں گے۔انکا کہنا تھا کہ سپرا سٹار بھارتی شہر جے پور میں15دن تک قیام کریں گے اس کے بعد وہ بیجنگ جائیں گے۔
واضح رہے کنگ فو یوگا کی شوٹنگ کا بڑا حصہ دبئی میں فلمبند کیا جا چکا ہے۔بین الاقوامی فلم کنگ فو یوگا رواں برس اکتوبر میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔