تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:56

فلم ’’وار کرافٹ ‘‘کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس ......ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ مشہور زمانہ ویڈیو گیم پر مبنی تھرلر سے بھرپور امریکن فلم وارکرافٹ (Warcraft)کا نیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

فلم کی کہانی انسانوں اور عجیب الخلقت خوفناک مخلوق کے درمیان پیدا ہونے والے تنازع کے گرد گھومتی ہے جو بعد ازاں خوفناک جنگ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔فلم میں اداکاری کے جلوے دکھانے والے اداکاروں میں ٹریوس فیمل،پاؤلا پیٹن،بین فوسٹر،ڈومینک کوپر،ٹوبی کیبل اور بین شنیزر شامل ہیں۔

یہ فلم یونیورسل پکچرز کے بینر تلے10جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.