23 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:59
بالی ووڈفلم’سانتا بانتاپرائیوٹ لمیٹڈ‘کا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کی کامیڈی اور سسپنس سے بھرپورنئی فلم’سانتا بانتا پرائیوٹ لمیٹڈ‘کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
آکاش دیپ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو اپنی اوٹ پٹانگ حرکتوں سے فلم بینوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھرتے دکھائی دینگے۔
فلم کی کاسٹ میں ویرداس، بومن ایرانی، نیہا دھوپیا، لیزا ، جونی، رام کپور، وجے راز اور سنجے مشرا شامل ہیں۔
فلم رواں سال 22اپریل کو سنیما گھروں میں تہلکہ مچانے آرہی ہے۔