تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
23 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:25

فواد خان کی فلم’ 'کپور اینڈ سنز‘نے دھوم مچادی

جیو نیوز - ممبئی ......بھارتی فلم انڈسٹری میں تیزی سے کامیابیوں کا سفر طے کرنے والے پاکستان کے معروف اداکار فوا د خان بالی ووڈ فلم’کپور اینڈ سنز‘میں شاندار اداکاری کے باعث اپنے مداحوں کو متاثر کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

فلم نے ریلیز ہوتے ہی باکس آفس پر دھوم مچادی ہے اور 3 دن میں26کروڑ روپے سے زائد کا بزنس کرنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

شکن بترا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس کامیڈی ڈرامہ فلم کی کہانی دو بھائیوں کے گرد گھومتی ہے جو الگ ہوجاتے ہیں ، کہانی اس وقت دلچسپ ہوجاتی ہے جب ان کے 90برس کے داد ا دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے ان دونوں بھائیوں کو اپنے پرانے گھر بلاتے ہیں ۔

فلم کی دیگر کاسٹ میں عالیہ بھٹ،سدھارتھ ملہوترا ،رشی کپور اور رتنا پھاٹک بھی شامل ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.