تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:40

لاہور: پاک بھارت گلوکاروں سے سجی محفل موسیقی

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں پاکستان اور بھارت کے گلوکاروں کی محفل موسیقی سجائی گئی ، محفل موسیقی کو "ایک شام دوستی کے نام" کا نام دیا گیا ، محفل میں پاکستان اور بھارت کے گلوکاروں نے سُر بکھیرے۔

مقامی کلب میں منعقدہ اس خوبصورت شام میں بھارتی گلوکارہ ریکھا بھردواج کی دلکش گائیکی نے سماں باندھ دیا، پنڈال میں بیٹھے شائقین ریکھا بھردواج کے گیتوں پر جھومتے اور محظوظ ہوتے رہے ۔

سُروں سے بھری اس محفل میں پاکستانی گلوکار اسرار نے بھی اپنے کمال دکھائے، گلوکاروں کی پرفارمنس پرحاضرین بے اختیار جھومتے اورناچتے رہے ۔

محفل موسیقی میں تھرپارکر کی سریلی آواز مائی ڈھائی نے بھی اپنی پرفارمنس سے دلوں کو گرمایا، پاک بھارت گلوکاروں سے سجنے والی یہ شام اپنے انداز ، گرمجوشی اور سروں کے تال میل سے یادگار بن گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.