24 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:0
دوسرا آسکر ملنے پر فینز کی طرف سے ڈی کیپریو کو منفرد ایوارڈ
جیو نیوز - نیو یارک......ہالی وڈ اداکار لیونارڈر کو دوسرا آسکرایوارڈملنے پرسائبیریا کے فینز نے انہیں آسکر سے مشابہہ سلور ایوارڈ کا تحفہ پیش کیا ہے،اداکار نے مداحوں کاتہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
ہالی وڈاداکار لیونارڈ کے یوں تو دنیا بھر میں لاتعدا دمداح ہونگے تاہم سائبیرین خواتین تو سب سے آگے نکل گئیں، جنہوں نے اپنے چاندی کے زیورات سے اداکار کے لئے آسکر سے مشابہہ سلور ایوارڈ کا تحفہ تیار کروایا۔
اس دلچسپ ایوارڈ کوان مداحوں نے لیونارڈر کو بھجوا دیا تو اداکار نے اپنے انسٹا گرام پرسربیا کے ان فینز کا تہہ دِل سے شکریہ بھی ادا کیا۔ سربین خواتین نے کچھ عرصے قبل اعلان کیاتھا کہ لیونارڈر کیلئے وہ اپنا چاندی کا زیور عطیہ کر رہی ہیں تاکہ آسکر سے مشابہہ سِلور ایوارڈ تیار کیا جاسکے ،تاہم اب یہ انوکھا تحفہ اداکار کے پاس پہنچا دیا گیا ہے۔
ماہر کاریگروں کی مدد سے اس مجسمے کو کئی روز کی محنت کے بعداب حتمی شکل میں تیار کیا گیاہے جس کی تراش خراش میں چھوٹی چھوٹی باریکیوں کو مدِ نظر رکھا گیا ہے اور انتہائی صفائی سے دلکش ایوارڈ تیار کر لیا ہے ۔