24 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:2
امیتابھ پر بھی قومی ترانہ غلط پڑھنے کا الزام،تھانے میں درخواست
جیو نیوز - نئی دہلی.......... کولکتہ میں پاکستان اوربھارت کے میچ سے قبل مبینہ طور پر بھارتی قومی ترانہ غلط پڑھنے پر بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواستیں جمع کروائی گئیں ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق امیتابھ کے خلاف پہلی درخواست نئی دہلی کے اشوک نگر پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی، جس میں درخواست گزار کا کہنا تھا کہ انھوں نے قومی ترانہ پڑھنے میں غلطی کی ۔جوہو پولیس اسٹیشن میں جمع کروائی گئی دوسری درخواست میں بگ بی پر الزام لگایا گیا کہ انھوں نے کبڈی لیگ میں بھی قومی ترانہ پڑھنے میں غلطی کی تھی۔
درخواست میں امیتابھ بچن پر قومی ترانہ پڑھنے میں ’’غلط الفاظ‘‘ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اسے اصل دورانیے سے 30 سیکنڈ پہلے ختم کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے۔ درخواست گزار کے مطابق امیتابھ نے قومی ترانہ ایک منٹ 22 سیکنڈ میں پڑھا جبکہ اس کا اصل دورانیہ 52 سیکنڈ ہے۔