24 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:50
ایکشن اور تھرلر سے بھرپور امریکن فلم ’ہَش‘کاپہلا ٹریلر جاری
جیو نیوز - ہالی وڈ...... تھرلر سے بھرپور امریکن فلم ہَش (Hush)کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
مائیک فلینیگن کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی قوت سماعت سے محروم ایک ایسی خاتون کے گرد گھومتی ہے جسے اس ہی کے گھر میں قید کردیا جاتا ہے۔
فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے والوں میں کیٹ سیگل،جان گلیہگر،ایمیلیا گریوز،سامانتھا سلوین اور مائیکل ٹروسو سمیت دیگر شامل ہیں۔
جیسن بلم کی پروڈیو س کردہ یہ فلم 8اپریل کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔