تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:7

’بیٹ مین ورسز سپر مین۔ ڈان آف جسٹس‘ کی نئی جھلکیاں جاری

جیو نیوز - لاس اینجلس.....ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو بیٹ مین اور سپر میں ایک ساتھ بڑی اسکرین پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں، اسی سلسلے میں ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز فلم’بیٹ مین ورسز سپر مین۔ ڈان آف جسٹس‘ کی نئی جھلکیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

ہدایتکار زیک سنیڈر کی اس فلم میں41سالہ اداکاربین ایفلک بیٹ مین اور سپر مین کا کردار ہینری کاویل نبھائیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین،لارنس فش برن، جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنزشامل ہیں۔

ڈیبورا سینڈراورچارلس روون کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیروز کے گِرد گھومتی ہے جو انصاف کے تقاضوں کی تکمیل اور عوام کی حفاظت کیلئے بڑے سے بڑے خطرے سے ٹکرا جاتے ہیں۔

ہدایتکار زیک کے مطابق ایکشن سے بھرپور سنسنی خیز ایڈونچر فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت 25مارچ کو مداحوں کیلئے سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی جس میں بیٹ مین فرنچائز کی گزشتہ فلموں سے زیادہ ایکشن، تھرل اور کرائم موجود ہے جو دیکھنے والوں کو اپنا دیوانہ بنا لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.