تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
24 مئی 2016
وقت اشاعت: 20:7

فرانسیسی اسپائیڈر مین ایلن رابرٹ کا نیا کارنامہ

جیو نیوز - پیرس ......حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو اسپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے کہ اب عام لوگ بھی اس کردار کی خصوصیات اپناتے ان کا عملی مظاہرہ کرتے نہیں ہچکچاتے۔

53 سالہ فرانسیسی باشندہ ایلن رابرٹ جس کا نک نیم اسپائیڈر مین ہے شاید اس کردار سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہے اسی لئے وہ اب تک دنیا بھر کی100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے ۔

رابرٹ نے فرانسیسی دارالحکومت پیرس کے بزنس ڈسٹرکٹ لا ڈیفنس میں قائم614فٹ(187میٹر) او نچے ٹاور کو محض 45منٹ میں بناء کسی حفاظتی آلات کے سَر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا جسے دیکھنے سیکڑوں مقامی باشندے اور پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.