24 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:44
ریکھا نے امیتابھ کو نظر انداز کردیا،فوٹو سیشن چھوڑ کر آگے چل پڑیں
جیو نیوز - ممبئی ...... بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ ریکھا اور امیتابھ بچن کے درمیان ناراضگی کئی برس بعد بھی ختم نہ ہوئی ،کہیں یہ ایک دوسرے کو نظر انداز کرتے دکھائی دیتے ہیں تو کہیں ایک دوسرے سے آنکھیں چُراتے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز ایک ایوارڈ شو کی تقریب کے دوران ریکھا نے امیتابھ بچن کو نظر انداز کرتے ہوئے آگے نکل گئیں۔
اس تقریب میں امیتابھ بچن اور جیا بچن جیسے ہی ہال میں داخل ہوئے ریکھا سے بر داشت نہ ہوا اور وہ فوٹو سیشن چھوڑ کر گھر کی جانب روانہ ہوگئیں۔