تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:24

’’کیا دلی، کیا لاہور‘‘کے دوسرے دن ملبوسات کی نمائش

جیو نیوز - لاہور......لاہور میں جاری فیسٹیول "کیا دلی، کیا لاہور" کے دوسرے روز پاکستانی اور بھارتی ڈریس ڈیزائنرز کے ملبوسات پیش کیے گئے، ایک پاکستانی ڈیزائنر نے مختلف پہناووں، پرس، جوتوں اور دیگر اشیاء پر بھارتی اداکارہ زینت امان کے مختلف کریکٹرز پرنٹ کیے۔ زینت امان بھی ڈیزائنر کی تیار کردہ جیکٹ پہن کر گھومتی رہیں۔

لاہور میں جاری فیسٹیول میں پاکستان اور بھارت کے ڈیزائنرز کی مصنوعات کے اسٹائلز لگائے گئے، نمائش کی خاص بات پاکستانی ڈریس ڈیزائنر کی جانب سے ماضی کی لیجنڈ اداکارہ زینت امان کو مختلف انداز سے دیا گیا ٹریبیوٹ تھا۔

ڈیزائنر کی جانب سے زینت امان کے فنی کیرئیر کے مختلف کرداروں کو ملبوسات، کلچ، کشن، جیکٹس اور مفلر پر پرنٹ کیا گیا، ڈیزائنر کی تخلیقات کو سراہنے کے لئے زینت امان خود بھی موجود تھیں۔پاکستانی ڈیزائنر کے مطابق وہ نامور خواتین کو اپنے انداز میں خراج تحسین پیش کرتی ہیں۔پاکستانی لیجنڈ اداکارہ شہناز شیخ بھی زینت امان سے ملاقات کے لیے نمائش میں شریک ہوئیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.