تازہ ترین سرخیاں
 شوبز 
25 مئی 2016
وقت اشاعت: 12:17

شاہ رخ خان نئی فلم میںبونےکا کردارادا کریں گے

جیو نیوز - ممبئی......بالی ووڈ میں ڈان کا کردار ہو یا بادشاہ کا،فین کا روپ ہو یا دیوداس کا شاہ رخ خان نے ہر کردار میں ڈھل کر اپنی اداکاری کے شاندار جوہر دکھائے اور پوری دنیا سے خوب دادسمیٹی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی منفردکردار وں میں ڈھلنے کے بعداب کنگ خان آنند ایل رائے کی نئی بالی ووڈ فلم میںبونےکے کردار میں جلوہ گر ہونگے۔

اس موقع پر آنند ایل رائے کا کہنا تھا کہ یہ فلم رومانوی اور مزاح سے بھر پور فلم ہو گی جس میں باقاعدہ طور پرکسی اداکارہ کے نام کا فیصلہ نہیں کیا گیا لیکن امید کی جارہی ہے کنگنا رناوت اس فلم میںشاہ رخ خان کے مد مقابل مرکزی کردار ادا کریں گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.