26 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:55
جان ابراہم کی فلم ’راکی ہینڈسم ‘ کے نئے گانے’ تتلیاں‘ کی ویڈیو جاری
جیو نیوز - ممبئی ......بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو جان ابراہم ایک عرصہ بعد سلور اسکرین پر جلوہ گر ہو رہے ہیں،ان کی آنے والی نئی ایکشن تھرلر فلم’راکی ہینڈسم‘کے نئے گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔
’تتلیاں‘ کے بول پر مبنی یہ گانابھارت کی معروف گلوکارہ سنیدھی چوہان کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اس گانے کی موسیقی ساگر لاہوری نے ترتیب دی ہے۔
نشی کانت کمات کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں جان ابراہم کے مد مقابل شروتی ہاسن ہیروئن کا کردار نبھارہی ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں نتھالیہ کور اور دیا چلود بھی شامل ہیں ۔
’راکی ہینڈ سم‘2010میں ریلیز ہونے والی جنوبی کورین فلم’دی مین فرام نو وئیر‘کی کہانی سے ماخوذ ہے جو 25مارچ کوسنیما گھروں کی زینت بنے گی۔